مکی آرتھر نے انضمام الحق سے ون ڈے سکواڈ میں آل راؤنڈرز مانگ لیے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:27

مکی آرتھر نے انضمام الحق سے ون ڈے سکواڈ میں آل راؤنڈرز مانگ لیے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 ستمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ہونے والی مشاورت میں قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق سے آل راؤنڈرز کی شمولیت کا مطالبہ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے دبئی میں ملاقات کرکے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سکواڈ کی تشکیل پر مشاورت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں تبدیلیوں کا امکان ہے ، سابق کپتان سلمان بٹ کی واپسی کے معاملے پر بورڈ اور سلیکشن کمیٹی میں اختلافات سامنے آگئے ہیں جبکہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی سکواڈ میں واپسی کا امکان ہے ، خالد لطیف کو بطور اوپنر شامل کر نے پر غور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حتمی ون ڈے سکواڈ کا اعلان آئندہ ایک سے دو روز میں کردیا جائے گا۔