اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز شروع ہوگئے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:39

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز مہران فٹ بال گراؤنڈ ، کراچی کمپنی میں شروع ہوگئے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز کے پہلے روز50 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور تین روزہ ٹرائلز کے بعد 30 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر تربیتی کیمپ کے لئے کیا جائے گا، منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے پشاور میں کھیلے جانے والی آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :