کرکٹ انڈر 16- ڈویلپمنٹ کوچنگ پروگرام پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:32

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام چار ہفتوں کے لئے کرکٹ انڈر 16- ڈویلپمنٹ کوچنگ پروگرام اینڈ تربیتی کیمپ پیر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پروگرام کی نگرانی اکیڈمی کوچز کریں گے،اس پروگرام کے لئے پی سی بی ریجنل ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 32 کھلاڑیوں کو 14 مختلف شہروں سے منتخب کیا گیاہے ان کو تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا گیا ہے،، جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، ایبٹ آباد، ڈیرہ مراد جمالی، سیالکوٹ، بہاولپور، فیصل آباد، لاڑکانہ، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا شامل ہیں، حارث علی خان، محمد طلحہ، محمد طلحہ محمود، محمد عثمان رحیم، محسن ریاض، صلاح الدین، شاہ زیب بھٹی، دانش سرحدی، ماشل خان، روحیل نذیر، ساریم اشفاق، محمد جنید، لطیف اللہ، زاہد علی، عبدالہادی، محمد جنید، قاسم اکرم حسنت عباس، ہاشیم ابراہیم، محمد شاہفے، سید فریدالدین محمود، زین بن فاروق، زید خان، مہر ممتاز، شیراز خان، ثاقب جمیل، احمد خان، شاہین شاہ، حسنین حسین، اویس ظفر، عمیر علی، معین پرویز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :