نیشنل سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:30

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل سکولز کرکٹ چیمپئن شپ اتوار سے شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں لاہور، پشاور، حیدرآباد، ملتان، گروپ بی میں کراچی، راولپنڈی، سیالکوٹ اور کوئٹہ اور گروپ سی میں اسلام آباد، فیصل آباد، ایبٹ آباد اور بہاولپور شامل ہیں۔ گروپ اے کے میچز ماڈل ٹاؤن سٹیجز لاہور میں جبکہ گروپ بی کے لاہور کنٹری گراؤنڈ اے مریدکے اور گروپ سی کے لاہور کنٹری گراؤنڈ بی مرید کے میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :