قومی ہینڈبال ٹیم ایشین بیچ گیمز میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کل کھیلے گی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:26

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) قومی ہینڈ بال ٹیم ایشین بیچ گیمز میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف اتوار کو کھیلے گی، ایشین گیمز ویت نام میں جاری ہیں، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نصیراحمد نے بتایا کہ ایشین بیچ گیمز کے ہینڈبال ایونٹ میں 11 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں قطر، پاکستان، بحرین، تھالی لینڈ، بھارت،ویت نام، عمان، جاپان، ہانگ کانگ، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کو گروپ اے میں قطر، بحرین، تھالی لینڈ، بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے،جبکہ گروپ بی میں میزبان ویت نام، عمان، جاپان، ہانگ کانگ، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف اتوار کو کھیلے گا، دوسرا بحرین کے خلاف 26 ستمبرکو کھیلے گا، 27 ستمبر کو ریسٹ دے ہوگا، تیسرا میچ پاکستان ، تھالی لینڈ کے خلاف 28 ستمبر کو اور چوتھا اور اپنا گروپ کا آخری میچ قطر کے خلاف 29 ستمبر کو کھیلے گا، سیمی فائنل مقابلے یکم اکتوبر اور فائنل 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اورایونٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم 4 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی، قومی ٹیم کی قیادت طاہر علی کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عزر عاطف، آصف علی، عاصم سعید، شاہد پرویز، حضرت حسین، خاور یسیٰن، عابداللہ، رانا وقار اور مزمل حسین شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ جاوید اقبال گل اور نصیر احمدبالترتیب منیجر اور کوچ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :