براہمداغ بگٹی کے پاس ابراہیم کے نام پر افغان پاسپورٹ ہے ،براہمداغ بھارت میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کررہا ہے ، کیابہترین ہمسائے ہیں ہمارے ‘وزیر دفاع خواجہ آصف کا اپنے ٹویٹ میں طنزیہ جملہ

جمعہ 23 ستمبر 2016 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے پاس ابراہیم کے نام پر افغان پاسپورٹ ہے اور وہ بھارت میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خواجہ آصف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیٖغام میں کہا کہ براہمداغ بگٹی کے پاس افغان پاسپورٹ ہے جو ابراہیم کے نام پر بنایا گیا ہے اور وہ بھارت میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کے پاسپورٹ پر بھارت کا ویزہ لگا ہوا ہے اور انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا بہترین ہمسائے ہیں ہمارے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ براہمداغ کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش سے ثابت ہوگیاکہ وہ ریاستی سطح پر دہشتگردی اور دہشتگردوں کی معاونت کررہاہے ۔