براہمداغ بگٹی کی حوالگی کیلئے پاکستان کا انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2016 18:42

براہمداغ بگٹی کی حوالگی کیلئے پاکستان کا انٹر پول سے رابطہ کرنے کا ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) براہمداغ بگٹی کی حوالگی کیلئے پاکستان نے انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹر پول کو براہمداغ بگٹی کی حوالگی کیلئے باقائدہ ریفرنس بھیجے گا۔ واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کو بھارت کی جانب سے شہریت دینے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد پاکستان نے انٹرپول کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔