نصیر آباد میں مبینہ سیا ہ کاری کے الزام میں خاتون قتل

جمعہ 23 ستمبر 2016 18:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء) نصیر آباد میں مبینہ سیا ہ کاری کے الزام میں خاتون قتل ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو ضلع نصیر آباد کے علاقے گوٹھ ممتاز گولا میں مبینہ سیا ہ کاری کے الزام میں خاتون کو قتل کردیا گیا جبکہ ملز ما ن موقع سے باآسانی فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لا ش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔