چیچہ وطنی، غیر معیاری کھا د کی فروخت کرنے پر دو افراد ،گیس ری فلنگ کرنیوالے دوکاندار کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 23 ستمبر 2016 18:35

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء) غیر معیاری کھا د کی فروخت کرنے پر دو افراد گیس ری فلنگ کرنے والے دوکاندار کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں 21/11-Lکے رہائشی محمد وسیم اور زمان غیر معیاری کھاد فروخت کر رہے تھے جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت کی رپورٹ پر پولیس تھانہ غازی آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔جبکہ غیر قانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے پر چشتی چوک سے وسیم کے خلاف پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :