ڈیرہ اسماعیل خان،ٹرالراورموٹرسائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 23 ستمبر 2016 18:33

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء) رمک کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور موٹرسائیکل کے تصادم میں کاٹھ گڑھ کا رہائشی موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں رمک کے مقام پر چشمہ شوگر مل ٹو کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوارکاٹھ گڑ ھ کا رہائشی اعجاز ولد اﷲ بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :