ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف کی درا بن چیک پو سٹ پر کارروائی ،ستر ہ عدد کونجیں برآمد، دوملزمان گرفتار

جمعہ 23 ستمبر 2016 18:31

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے صو با ئی سیکرٹر ی وائلڈ لائف محمد جمیل کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف سردار اسحاق احمد سجیل اور انکے عملہ نے درا بن چیک پو سٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ستر ہ عدد کونجیں (کرین )برآمد کر کے دوملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق درا بن چیک پوسٹ پر ژو ب سے آنیوالی دو ٹو ڈی گاڑیوں کو وائلڈلائف کے عملے نے چیکنگ کے لئے رو کا تلاشی لینے پر ایک گاڑی سے تیر ہ کونجیں جبکہ دو سری گاڑی سے چار کونجیں برآمد کرلیں اور فوری طور پر قانونی کارروائی کر تے ہوئے ان کو چالان کر دیا کارروائی میں رینج آفیسر سمیع اﷲ اور ہیڈ وارچر سیف الرحمان اور واچر سیف الرحمان کے ہمراہ پولیس کانسٹیبل محمد رضوا ن نے کارروائی میں حصہ لیا ڈی ایف او سر دار اسحاق احمد سجیل نے کہا کہ صو بائی سیکرٹر ی محمد جمیل اور چیف کنزرویٹر سید مبارک علی اور کنزرویٹر صفدر علی شا ہ کے ہدایت پر تمام چیک پوسٹو ں پر چوبیس گھنٹے عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی شخص غیر قانونی شکار کیلئے اپنے ساتھ کسی قسم کا سامان نہ لے جا سکے انہوں نے کہا کہ عملے کو سخت ہدایات جاری کیں گئیں اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اسحاق احمد سجیل نے کہا کہ ہمارا عملہ اس سے قبل پچیس عدد کونجیں اور انیس ٹی اے جو کہ فالکن کے شکار میں استعمال ہوتے ہیں کارروائی کے دوران برآمد کی تھیں اسی طرح آج ستر ہ عدد کونجین جو غیر قانونی شکار کرکے سمگل کی جا رہی تھیں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا انہوں نے کہا کہ تمام شکاریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صو با ئی حکومت کے حکم کے مطا بق کونج اور تلور کے شکار کے لئے جاری تمام پرمٹ منسو خ کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اہلکاروں کی بہترین حکمت عملی اور بروقت کارروائی سے غیر قانونی شکاریوں کو لاکھوں روپے جرمانے کئے گئے جس سے محکمہ کی نیک نامی اور عزت میں اضا فہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر سختی کے بعد غیر قانونی شکار کرنے والے شکار ی خفیہ راستوں سے شکار کو سمگل کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی موبائل ٹیم کے زریعے غیر قانونی شکار پر مکمل کنٹرو ل کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :