سابق صوبائی وزیر میرخالد لانگو کو باعزت طور پر بری کیا جائے ،قبائلی رہنما رضا محمد ترین

جمعہ 23 ستمبر 2016 18:08

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء ) قبائلی رہنماء رضا محمد ترین نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میرخالد لانگو کو باعزت طور پر بری کیا جائے اور ان کو جلد رہا کیا جائے کیونکہ وہ ایک مخلص اور عوام کے سچے خیر خواہ لیڈ رہیں انہوں نے اپنے علاقے میں بے پناہ ترقیاتی کام کیے ہیں انہوں نے کہا کہ میر خالد لانگو کے خلاف کوئی ثبو ت نہ ہونے کے باوجود نہ جانے ان کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے ہم اپیل کرتے ہیں کہ فور ی طور پر خالد لانگو کو رہا کیا جائے ۔