بھارت نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی

براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں جس پر جلد فیصلہ کرلیاجائیگا،بھارتی وزارت داخلہ

جمعہ 23 ستمبر 2016 14:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء ) بھارت نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست وصول کرنے کی تصدیق کردی ، بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی نے تین سال قبل یہ درخواست وزارت خارجہ میں جمع کرائی تھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں جس پر جلد فیصلہ کرلیاجائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کے مطابق بھارت نے 1959 کے نہرو دور میں پہلی سیاسی پناہ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما اور ان کے پیروکاروں کو دی تھی تاحال اقوام متحدہ کے تحت بھارت کی سیاسی پناہ دینے کی کوئی باضابطہ اور جامع پالیسی نہیں ہے۔ 1959 سے آج تک تقریبا ساڑھے 6 ہزار افراد سیاسی پناہ کے تحت بھارت میں رہ رہے ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی نے سیاسی پناہ کی درخواست تین سال قبل وزارت خارجہ میں جمع کرائی تھی جو آج وزارت داخلہ کے پاس پہنچی ہے۔