دنیا میں کہیں کوئی جنگ محدود نہیں، پاک بھارت جنگ کسی کے حق میں نہیں ہوگی،سید خورشید شاہ

جمعہ 23 ستمبر 2016 13:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں کوئی جنگ محدود نہیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ کسی کے حق میں نہیں ہوگی، محاذ آرائی کے ذریعے بھارت کسی بڑے ایجنڈے پر عملدرآمد چاہتا ہے۔براہمداغ کو پناہ دینا پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے کہا کہ مودی سرکار جیسی دس طاقتیں بھی آجائیں تو پاکستان کو کوئی خوف نہیں ہے، جنگ ہوئی تو یہ تھرڈ ورلڈ وار میں بدل جائیگی ، محاذ آرائی کے ذریعے بھارت کسی بڑے ایجنڈے پر عملدرآمد چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ موثر انداز میں اٹھایا ، پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ذکر بھی ہونا چاہئے تھا ،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔