وہاڑی ، ڈکیتی کے دورامزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،جوابی کاروائی میں 2 ڈاکو مارے گئے

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:53

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء ) وہاڑی میں ڈکیتی کے دورامزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وہاڑی کی تحصیل میلسی میں 3مسلح ڈاکووٴں نے دکان میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ اس دوران دکاندار کے بیٹے نے مزاحمت کی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ دکاندار کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ تیسرا فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :