جدہ: سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر گاڑی چلانے والوں کے لیے ہدایات جاری

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:51

جدہ: سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر گاڑی چلانے والوں کے لیے ہدایات جاری

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر 2016ء): سعودی عرب کے قومی دن قریب آتے ہی ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے گاڑی چلانے والوں کے لیئے ہدایات جاریں کر دیں ہیں۔ سعودی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس گاڑیوں کا رنگ تبدیل نہیں کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

گاڑیوں پر قومی جھنڈے کی تصاویر اور سعودی فرمانراہ کی تصاویر آویزاں کر سکتے ہیں۔ کسی کو بھی سڑک بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کم از کم 300اور زیادہ سے زیادہ 500درہم جرمانہ کیا جائے گا۔ شہریوں نے قومی دن کے موقع پر ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی جانے والی ہدایات کو سراہا ہے ۔