پاکستان اور بحرین میں تجارتی مواقع کا جائزہ لینے کے لئے پہلی کانفرنس پرسوں مناما میں ہوگی

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:49

مناما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء ) پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارتی مواقع کا جائزہ لینے کے لئے پہلی کانفرنس اتوار کو مناما میں ہوگی۔ پاکستان اور بحرین کے وزرائے تجارت اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس بحرین اوردوسرے خلیجی ملکوں کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان میں تجارتی مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہاکہ بڑی زرعی معیشت کی حیثیت سے پاکستان بحرین اور خلیج تعاون کونسل کے علاقے کیلئے گرین باسکٹ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بہترین پھل، سبزیاں ،لائیو سٹاک اور زرعی مصنوعات دنیا کے مختلف ملکوں کو برآمد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :