پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے،رانا تنویر حسین

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء ) دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ وارانہ لحاظ سے دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں اور بھارت اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوگئی اور پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے تاہم اس کے عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موثر سفارتکاری کی وجہ سے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں موجودہ مزاحمتی تحریک کی طرف دلائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے بھارت پریشان ہوگیا ہے اور وہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے اڑی حملے جیسے ڈرامے کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :