سماجی و اقتصادی شعبے کی پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے پاکستان اور یورپی یونین میں دو معاہدے طے پاگئے

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء) سماجی و اقتصادی شعبے کی پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو معاہدے طے پاگئے‘ معاہدے کے مطابق یورپی یونین تکنیکی و فنی تعلیم کے لئے 4کروڑ 90لاکھ یورو جبکہ بے گھر افراد کے لئے 3کروڑ 40لاکھ یورو فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی و اقتصادی شعبے کی پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو معاہدے طے پاگئے۔

معاہدے کے مطابق یورپی یونین پاکستان کو آٹھ کروڑ تیس لاکھ یورو امداد فراہم کرے گا۔ تکنیکی اور فنی تعلیم و تربیت کے لئے چار کروڑ نوے لاکھ یورو فراہم کئے جائیں گے۔ بے گھر افراد کی بحالی کیلئے تین کروڑ چالیس لاکھ یورو امداد فراہم کی جائے گی۔ معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ نے دستخط کئے جبکہ سفیر یورپی یونین پاں فرانسووا نے معاہدے پر دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :