پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں کل سے شروع ہوں گی‘ روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء) پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ہفتہ سے شروع ہوں گی جس میں شرکت کے لئے روس کی زمینی افواج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں 24ستمبر سے شروع ہوں گی جو کہ دو ہفتے جاری رہنے کے بعد 10اکتوبر کو اختتام پذیر ہوجائیں گی۔ اس فوجی مشق میں شرکت کیلئے روس کی زمینی افواج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ روسی فوجی دستہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :