موٹے شخص کے ساتھ بٹھانے پر ائیرلائن پرمقدمہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 ستمبر 2016 23:49

موٹے شخص کے ساتھ بٹھانے پر ائیرلائن پرمقدمہ

ایک وکیل نے ایمریٹس ائیرلائن پر مقدمہ کر دیا ہے۔ اس وکیل کو اکانومی کلاس میں ایک موٹے کے ساتھ بیٹھنا پڑگیا تھا۔
پاڈوا، اٹلی سے تعلق رکھنے والے جیورجیو دیسترو کا کہنا ہے کہ وہ کیپ ٹاؤن سے دوبئی جا رہا تھا مگر موٹے مسافر کے ساتھ بیٹھنے سے اسے دوران سفر 9 گھنٹے تک تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
اطالوی اخبار میٹینو پاڈوا کے مطابق گولڈ ممبر ہونے کے باوجود جیورجیو کو سیٹ تبدیل کرنے نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

ائیر لائن نے اسے ہرجانے کی پیش کش بھی نہیں کی اور اس سے معذرت بھی نہیں کی۔ اس پر جیورجیو نے ائیرلائن پر 2,759.51یورو کا مقدمہ کردیا۔ اس میں سے 2000 یورو ہرجانے اور 759.51یورو ٹکٹ کی قیمت کے ہیں۔
اپنے مقدمے میں ثبوت کے طور پر پیش کرنے کے لیے جیورجیو نے دوران سفر ایک سیلفی بھی لی تھی، جس میں اسے موٹے شخص کے ساتھ بائیں جانب بیٹھے دکھایا گیا ہے۔
عدالت میں اس مقدمے کی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔