بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریب میں جانے سے روک دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:11

بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) دنیا بھر میں جموریت کا راگ الاپنے والا بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا،بھارت سفارتی آداب کی دھجیاں اڑانے لگا۔ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بْلایا گیا تھا لیکن بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں شرکت کرنے سے روک دیا۔

عبدالباسط کو نئی دہلی ریان اسکول کی جانب سے ایک تقریب میں بلایا گیا تھا۔ اس سکول میں پاکستان کے اسکول کے 6 بچوں نے شرکت کرنا تھی انہیں بھی آنے سے منع کر دیا گیا۔ اسکول کی تقریب 30 ستمبر کو ہونا تھی۔ واضح رہے اس پہلے بھی متعدد بار بھارت پاکستانی ہائی کمشنر کو مختلف تقریبات میں روکا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :