حیدرآباد اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے،ڈی ایس ریلوے نثارمیمن

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء) حیدرآباد اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے ، یہ بات ڈی ایس ریلوے نثارمیمن نے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی ، چیئر مین ریلوے سب کمیٹی ضیا ء الدین نے ڈی ایس ریلوے نثار میمن کو سپر ہائی وے کی تعمیر سے پیدا ہونے والی صو رتحال اور مسافروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، وفد نے حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ریل سروس چلانے پر زور دیا اور حیدرآباد کی تاجر و صنعتکار برادری کی ضروریات و مطالبات سے آگاہ کیا ۔

ڈی ایس ریلوے نثار میمن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کے حل کیلئے ریلوے ہیڈ آفس سے رابطہ کر کے اس مسئلے کو حل کرائیں گے اور انہوں نے فو ری طو رپر حیدرآباد اور کراچی کے ریلوے اسٹیشن پر دونوں شہروں کے مسافروں کیلئے خصوصی کاؤ نٹر قائم کرنے کے احکامات صادر کئے اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ کمپیوٹر سسٹم سے تصدیق کے بعد دونوں شہروں کے درمیان ایڈوانس بکنگ بھی شروع کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد کراچی کے درمیان اکانومی اور اے سی میں خصوصی رعایتی نرخ پر ٹکٹ فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر وفد میں شامل سید یاو ر علی شاہ ، عبد الستار خان ، ضیا مسرور جعفری ، حفظ الرحمن اور محمود اقبال جعفری بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :