وزیراعظم ، وفاقی کابینہ کراچی میں شہیدملت لیاقت علی خان کا مجسمہ قد آوور بنانے کا ہنگامی بنیادوں پر اعلان کریں،عبدالقیوم شیخ

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء) سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں وزیراعظم ، وفاقی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر کراچی میں شہیدملت لیاقت علی خان کا مجسمہ قد آوور بنانے کا ہنگامی بنیادوں پر اعلان کرتے ہوئے کام بلاتاخیر تعمیرات شروع کرائیں اور وفاقی سول اداروں کو سختی سے پابند کریں کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں اُرود بولنے والوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے، انہوں نے کہاکہ مختلف مسلم لیگ کے نام پر پارٹی سربراہ آئے لیکن مسلم لیگ کا نام استعمال کرتے رہے، انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کا کراچی میں مجسمہ بنانے کی جانب توجہ نہیں دی، سقوط مشرقی پاکستان کے بعد سندھ کے شہریوں میں احساس محرومی میں اضافہ کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کی سازش کا سلسلہ جاری ہے ، ملک میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حکومت نہیں وفاق میں کوئی جماعت صوبوں میں کوئی جماعت یہ کثیر الجماعی تجارتی سیاست کا نتیجہ ہے کسی ترقی یافتہ جمہوری ملک میں کثیر الجماعتی نظام نہیں ہے اور وہ جس جمہوری نظام کے ردِ عمل میں ترقی یافتہ ملک بن گئے وہ ود جماعتی نظام ہے، انہوں نے کہاکہ سپوت پاکستان اردو بولنے والوں کو مہاجر بنانے کے ہر حربے سقوط مشرقی پاکستان کے بعد کئے جارہے ہیں مجسمہ بنایاجائے