لاہور ‘سسر الیو ں نے تشد د کر کے 25سا لہ صنو بر کے بال مونڈ دیئے اور اس کو بلیڈ کے وار سے شدید زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) لاہور میں سمن آ با د کے علا قے چھپڑ سٹا پ کی رہا ئشی سسر الیو ں نے تشد د کر کے 25سا لہ صنو بر کے بال مونڈ دیئے اور اس کو بلیڈ کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا‘پو لیس نے زخمی کی درخو است پر اس کی نند اوردیگر گھر والو ں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سمن آ با د کے علا قے چھپڑ سٹا پ میں صنوبر اپنے سسرال میں رہتی ہے اس کی نند اور دوسرے گھر والے اس سے اکثر ڈیمانڈکرتے رہتے جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی اسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس کو اس کی نند اور دوسرے سسرالیوں نے پکڑ کر مارا اور اس کے سر کے بال مونڈ دیئے اس نے مزاحمت کی تو اس کے سر اور جسم پر بلیڈوں سے وار کئے اور اس کو شدید زخمی کر دیا۔اس کو محلے داروں نے آکر بچایا۔صنوبر کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعہ کے بعد اس کے سسرالی گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔ زخمی صنوبر کے لو احقین اور اہل علا قہ نے سمن آ با د روڈ بلا ک کر کے شد یداحتجا ج کیاہے پہلے بھی صنوبر پر تشدد کیا جاتا رہا۔پولیس کے اعلی حکام کے پہنچنے اور انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :