و زیر اعظم سے نیپالی وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاکستان اور نیپال مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور تجارتی حجم بڑھانے پر غور ، نوازشریف کا منصب سنبھالنے پر نیپالی وزیر اعظم کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام

توقع ہے نیپال کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا ، تجارت کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی نمایاں گنجائش ، دونوں ممالک کے درمیان ساڑھے 13 کروڑ روپے کاتجارتی حجم اطمینان بخش نہیں ، آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے ، و زیر اعظم کی گفتگو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،نیپالی وزیر خارجہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:37

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) و زیر اعظم محمد نواز شریف سے نیپال کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور نیپال کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور تجارتی حجم کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔ جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف سے نیپال کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیر اعظم نے منصب سنبھالنے پر نیپالی وزیر اعظم کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ توقع ہے کہ نیپال کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ تجارت کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی نمایاں گنجائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان حجم ساڑھے 13 کروڑ روپے ہے جو اطمینان بخش نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملک ز راعت ‘ ادویہ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر ز ور دیا۔ اس موقع پر نیپالی و زیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :