لاہور قلندرز کی ٹیم میں اظہر علی کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ،برینڈن مکلم کو ذمہ داری سونپ دی گئی

اظہر علی قوی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں ،سپرلیگ ٹی ٹونٹی کی لیگ ہے تو وہ اس ٹیم کی کپتانی نہیں کرسکتے ‘ عاقب جاوید

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:34

لاہور قلندرز کی ٹیم میں اظہر علی کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ،برینڈن مکلم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز برینڈن مکلم کو کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی جانب سے نمائندگی کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم میں اظہر علی کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 2 کے لئے برینڈن مکلم کو نیا کپتان اور مینٹور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہم انہیں لاہور قلندرز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اظہر علی قوی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور سپرلیگ ٹی ٹونٹی کی لیگ ہے تو وہ اس ٹیم کی کپتانی نہیں کرسکتے ہیں،امید ہے برینڈن میکولم ٹیم کو بلندیوں تک لے جائیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں اظہر علی نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے تھے تاہم غیر متوقع طور پر انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔