مسلم لیگ ن کے رکن بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار کی نشست خالی قرار دے دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 22:18

مسلم لیگ ن کے رکن بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار کی نشست خالی قرار دے دی ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22ستمبر 2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی جانب سے ایک حیران کن فیصلہ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن سنتوش کمار کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ سنتوش کمار کی مسلسل غیر حاضری کے باعث ان کی نشست کو اسمبلی نے متفقہ تحریک کے تحت خالی قرار دیا ہے۔