اسٹیل مل میں سی بی اے ورکرز یونین کے عہدیداران میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

سی بی اے چیئرمین نے صدر کے خلاف این آئی آر سی اسلام آباد میں درخواستیں جمع کرواکے فیصلہ اپنے حق میں کروایا صدر نے این آئی آر سی کراچی رجسٹری سے فیصلہ رد کروادیا، دفتر پر حملے کے خلاف اسٹیل مل انتظامیہ اور بن قاسم تھانے میں درخواست دائر

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) اسٹیل مل میں سی بی اے ورکرز یونین کے عہدیداران میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، سی بی اے چیئرمین نے صدر کے خلاف این آئی آر سی اسلام آباد میں درخواستیں جمع کرواکے فیصلہ اپنے حق میں کروایا، جب کہ صدر نے این آئی آر سی کراچی رجسٹری سے فیصلہ رد کروادیا، دفتر پر حملے کے خلاف اسٹیل مل انتظامیہ اور بن قاسم تھانے میں درخواست دائر، سی بی اے چیئرمین نے اپنی ساتھیوں سمیت ہمارے دفتر پر حملہ کرکے تالا توڑا قیمتی ڈاکیومینٹس چوری کر لیئے۔

بلاول بھٹو کرپٹ مزدور رہنما شمشاد قریشی کے خلاف کاروائی کریں:دھنی بخش سموں کی صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل مل میں سی بی اے پیپلز ورکرز یونین کے چیئرمین شمشاد قریشی اور صدر دھنی بخش سموں و دیگر عہدیداروں میں اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آگئے جب یونین کے چیئرمین شمشاد قریشی نے یونین کے اندرونی الیکشن کے لئے این آئی آر سی اسلام آباد میں درخواست دے کر نئے عہدیدار دکھا کر لیٹر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جسے گذشتہ روز یونین کے صدر دھنی بخش سموں نے این آئی آر سی کراچی رجسٹری میں درخواست دے کر فیصلے کو چیلینج کیا اور فیصلے کو غلط قرار دلوا کر لیٹر حاصل کیا، دھنی بخش سموں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پیپلز ورکرز یونین کے چیئرمین شمشاد قریشی نے اپنے ساتھیوں سمیت میر ے اور نائب صدر محمد علی زرداری کے دفتر پر حملہ کرکے تالے توڑے اور تمام قیمتی دستاویز ات چوری کرکے لے گئے، جس کے خلاف میں نے بن قاسم تھانے اور اسٹیل مل انتظامیہ کو تحریری دور پر آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی تباہی میں شمشاد قریشی کا اہم کردار ہے اور اب وہ پیپلز پارٹی کو بدنام اور پیپلز ورکرز یونین کو تباہ کررہا ہے جس کے خلاف پارٹی چیئرمین فوری طور پر قانونی کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :