دیہی علاقوں کی اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، صوبائی وزیر فیاض علی بٹ

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) دیہی علاقوں کی اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ مزید منصوبے اور اسکیمیں شروع کی جائیں اور جو کام زیرالتواء کا شکار ہیں ان کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے یہ ہدایات صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ و دیہی ترقی فیاض علی بٹ نے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ کے سیکرٹری تمیز الدین کھیڑو، ڈائریکٹر جنرل دیہی ترقی، اور ضلعی افسران شرکت کی۔ فیاض علی بٹ نے کہا کہ اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی، موجودہ سندھ حکومت دیہی علاقوں میں زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ و دیہی ترقی نے ہدایت کی کہ محکمہ کے ملازمین حاضری کو یقینی بنائیں اورجو ملازمین دفتر وقت پرنہیں پہنچینگے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :