بر صغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ عبداللہ شاہ غازی کے 1286ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہو گیا
جمعرات 22 ستمبر 2016 22:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) بر صغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ عبداللہ شاہ غازی کے 1286ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہو گیا ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد آج مزار پر حاضری دے کر عرس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے،عرس مبارک کا آغاز مزار کو غسل دینے کی تقریب سے ہوا غسل مبارک کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہااس دوران ہزاروں عرق گلاب،عطر،مشک کافور سے مزار کو غسل دیا گیا،اس تقریب میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی ،فضا درود و سلام کے ترانوں سے گونج اٹھی،غسل مبارک کی تقریب کے بعد مزار پر چادر پو شی کی گئی اور بعد ازاں لنگر عام تقسیم ہواتین روزہ عرس مبارک کے سلسلہ میں مزار کو خوبصورت محرابوں سے سجایا گیا ہے ،زائرین کے لئے بڑے پیمانے پر سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا گیاہے،عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے اندرون ملک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کر نے والے ادارے کے اہلکاروں نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں ،مزار آنے والے زائرین کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.