گورنر سندھ سے چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کی ملاقات

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے چیئرمین نیب قمر زمان چوھدری اور ڈائریکٹر جنرل نیب لیفٹیننٹ کرنل(ر)سراج النعیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کی راہ میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے کیونکہ یہ معاشرے کے لئے ناسور کی حیثیت رکھتی ھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام اور اس کے خاتمہ کے ضمن میں قومی احتساب بیورو کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نیب درست سمت میں کام کر رہا ہے،اسے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے کیونکہ سراج النعیم کی قیادت میں نیب کراچی نے بدعنوان عناصر کے خلاف قابل تعریف اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب ملک بھر سے کرپشن کے خاتمہ اور لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کے لئے پرعزم ہے، چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ سراج النعیم نے کہا کہ نیب سندھ کے ساتھ بھرپور تعاون پر گورنر سندھ کے شکر گزارہیں۔

متعلقہ عنوان :