دیوار چین کے ایک حصے کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) چین کے ادارہ برائے ثقافتی تحفظ نے کہا ہے کہ شمال مشرقی چین میں موجود دیوار چین کے ایک حصے کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔چینی ادارہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے نتائج کو بروقت عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور دیوار چین کے مذکورہ حصہ کو نقصان پہچانے والوں کی نشاندہی کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کی جانب سے یہ خبریں منظر عام پر آئی ہیں کہ شمال مشرقی چین میں مقامی ثقافتی ادارے نے جدید تحفظ کی ٹیکنالوجی کے ذریعے دیوار چین کے حصوں کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جس کے باعث یہ نقصان سامنے آیا ہے ۔ دیوار چین قبل از مسیح تیسری صدی میں 1368سے1644کے عرصہ میں تعمیر کی گئی تھی ۔ موجودہ دیوار چین کا حصہ منگ بادشاہت کے زمانے میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی لمبائی8800کلومیٹر ہے اور اب صرف10فیصد حصہ کو مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے ۔ رواں سال دیوار چین کی حفاظت کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :