ہانگ کانگ کو چین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں ، امریکی قونصل جنرل برائے ہانگ کانگ

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:49

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) امریکی قونصل جنرل برائے ہانگ کانگ اور مکاؤ کرٹ ٹانگ نے کہا ہے کہ’’ ایک ملک دو نظام‘‘کی پالیسی ہی ہانگ کانگ کو خصوصی اور مقابلہ سازی کا فریم ورک پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

کرٹ ٹانگ نے جمعرات کو امریکی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہر کام کو چین کا حصہ تسلیم کرتا ہے اور اس حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے ۔ ہم اس خودمختار نظام کی بھی قدر کرتے ہیں جو کہ ہانگ کانگ کو حاصل ہے ۔ ایک ملک دو نظام کا منصوبہ کانگ کانگ کو تحفظ فراہم کرنے اور اداروں کے لئے کامیاب رہا ہے ۔امریکہ اور ہانگ کانگ کے مابین باہمی تعلقات مالی ،تجارتی ، سرمایہ کاری ، تعلیمی اور تبادلوں کے پروگراموں میں کامیاب رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :