وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے ، ڈاکٹر عارف علوی
ہم نے پارلیمنٹ ، عدلیہ ، نیب سمیت حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تمام دروازوں پر دستک دی لیکن کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی 30ستمبر کو عوام کے دروزے پر جارہے ہیں حکمرانوں نے عوام کی دولت لوٹی ، اس لئے رائیونڈ مارچ میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام بھر پور طریقے سے شرکت کریں،پریس کانفرنس
جمعرات 22 ستمبر 2016 21:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے ہم نے پارلیمنٹ ، عدلیہ ، نیب سمیت حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تمام دروازوں پر دستک دی لیکن کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی اب ہم 30ستمبر کو عوام کے دروزے پر جارہے ہیں حکمرانوں نے عوام کی دولت لوٹی ہے اس لئے رائیونڈ مارچ میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام بھر پور طریقے سے شرکت کریں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے انصاف ہاس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی ، سردار عزیز ،ایم پی اے خرم شیر زمان، دعازبیر ، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع انھوں نے حکومت کے خلاف پانامہ لیکس کے حوالے سے چارج شیٹ بھی میڈیا کو پیش کی، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے ساری قوم کو دیوار سے لگادیا ہے ہم حکومت کی کرپشن کے حوالے سے پارلیمنٹ، جوڈیشری ، نیب کے دروزاے پر گئے لیکن کہیں ہماری سنوائی نہیں ہوئی اب 30مارچ کو رئیونڈ مارچ کے حوالے سے عوام کے دروازے پر جارہے ہیں حکمرانوں نے کیوں کہ عوام کی دولت لوٹی ہے اس لئے کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کو چاہئے کہ وہ بھر پور طریقے سے رئیونڈمارچ میں شرکت کریں حکمران جو اربوں روپے لوٹ کر ملک سے باھر لے گئے ہیں یہ عوام کا پیسہ ہے ،انھوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے پارلیمنٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس معاملے کو جان بوجھ کر اس میں تاخیر کی گئی اور میٹنگ میٹنگ کھیلتے رہے ، اسپیکر کے پاس ریفرنس داخل کیا گیا تو انھوں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی ریفرنس داخل کردیا، اور تحقیقات کے لئے الٹا عمران خان کے خلاف ریفرنس آگے بھجوادیا گیا۔
ہم نے پبلک اکانٹس کمیٹی میں درخواست دی اس میں بھی کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی، نیب کے چیئرمین سے بات کی تو نیب کے چیئرمین نے جواب دیا کہ ہم اخباری اطلاعات پر کارروائی نہیں کرسکتے نیب کے چیئرمین کے اس جواب پر انھیں فوری طور پر فارغ کیا جانا چاہئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انھیں ان کے عہدے سے فارغ کیا جاے، اس کے علاوہ ہم سپریم کورٹ گئے تو ہماری پٹیشن کو رجسٹرار نے غیر سنجیدہ قرار دیا، اب سپریم کورٹ میں 28 کو پھر تاریخ ہے ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس پر کارروائی کرے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.