اما ن اﷲ کنرانی ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان تعینا ت

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) اما ن اﷲ کنرانی ایڈووکیٹ کو ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان تعینا ت کر دیا گیا۔حکومت بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے اما ن اﷲ کنرانی ایڈووکیٹ کوایڈوکیٹ جنرل بلوچستان تعینا ت کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے ایڈوکیٹ جنرل کو تنخواہ کے علا وہ صوبائی وزیر کے برابر میڈیکل فیسلٹی، دو گاڑیاں، ذاتی اور دفتری استعمال کے لئے ٹیلی فون ،یوٹیلٹی بلز ،صوبے سے باہرجانے کی صورت میں حکومت بلوچستان کے ریسٹ ہاؤس یافایؤ سٹار ہوٹل میں سرکاری خرچ پر رہائش فراہم کی جائے گی اسکے علاوہ انہیں ٹی اے ڈی اے اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی ۔

امان اﷲ کنرانی ایڈوکیٹ اس سے قبل بھی ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں اور انہوں نے مختلف اہم نوعیت کے ملکی اور بین القوامی قانونی معا ملا ت میں حکومت بلوچستان کی بھر پور نمائندگی کی ہے ۔دریں اثنا ء نظام الدین ایڈوکیٹ نے اپنے عہد ہ کاچارج چھوڑ دیا جبکہ امان اﷲ کنرانی ایڈوکیٹ نے اپنے عہد ہ کا چارج سنبھا ل کر کام شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :