محرم الحرام ، پولیس نے پشاور شہر کو حساس قرار دیتے ہوئے شہر کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردی

پولیس نے 28مقامات پرسپیشل ہولڈاپ ناکہ بندیاں لگا دی ،پاک فوج بھی الرٹ رہے گی

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) محرم الحرام کے دوران پولیس نے پشاور شہر کو حساس قرار دیتے ہوئے شہر کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردی گئی پولیس نے اٹھائس مقامات پراسپیشل ہولڈاب ناکہ بندیاں لگا دی جبکہ محرم میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے آرمی بھی الرٹ ہوگی ۔

(جاری ہے)

پشاورکی مین شاہراہ جی ٹی روڈ پر گلبہار کے مقام پر اسپیشل ہولڈ اب ناکہ بندی کا دورہ ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت نے کیا ، اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سینئر سپراٹینڈنٹ آف پولیس عباس مجید کا کہناتھا کہ محرم الحرام کے دوران پشاورشہر کو حساس قراردے دیتے ہوئے محرم سے قبل ہی شہر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں پولیس نے شہرکے داخلی اور خاجی راستوں سمیت اٹھائس مختلف مقامات پر اسپیشل ہولڈ اپ ناکہ بندیاں لگادی ہیں ایس ایس پی آپریشن کا کہناتھا کہ محرم کیلئے ہزار200پولیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ محرم کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کیلئے آرمی بھی الرٹ ہوگی ، پولیس حکام کیمطابق اپر اسپیشل ہولڈ آپ ناکہ بندیاں پر سرکاری و نجی گاڑیوں سمیت مسافر وین کی تلاشی جاری لی جائیگی ۔