گورنر بلوچستان نے صوبے سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرکے اسے محبت میں تبدیل کردیاہے ،میر عبدالکریم نوشیروانی

ماضی میں جو نفرت صوبے میں جنم لے رہی تھی اب وہ ختم ہو رہی ہیں ، محمد خان اچکزئی کی کاوشیں بارآور ثابت ہوئیں ،رکن بلوچستان اسمبلی

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاہے کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبے سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرکے اسے محبت میں تبدیل کردیاہے ماضی میں جو نفرت صوبے میں جنم لے رہی تھی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے منصب سنبھالنے کے بعد جس طرح مثبت کردار ادا کیا ہے تین سال سے زائد کے اس عرصے میں ان کی یہ کاوشیں بآور ثابت ہوئیں اور یہ نفرتیں اب آہستہ آہستہ محبت اور بھائی چارگی میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں ساتھ ہی ساتھ گورنر محمد خان اچکزئی نواب ثناء اﷲ زہری کی موجودہ مخلوط حکومت کو کندھا دے رہے ہیں وفاق اور صوبے کے مابین پل کی حیثیت سے ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائشگاہ پر خاران کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ماضی کے تمام گورنرز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کو جس طرح سے وہ کندھا دے رہے ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء ا ﷲ زہری کے اس وژن کو کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے لے کر چل رہے ہیں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی ایجوکیشن کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں انہوں نے تمام یونیورسٹیز او رکالجز کو یکساں فنڈز جاری کئے اور خود ان یونیورسٹیز اور کالجز کے دورے کئے اسی طرح انہوں نے خاران جیسے پسماندہ علاقے کو چھ واٹر سپلائی اسکیمات بمعہ سولر بیک وقت منظوری دی جو کہ تین کروڑ لاگت سے تیار ہوئیں آج چھ ہزار افراد ان واٹر سپلائی اسکیمات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں اور انہیں پانی فراہم کیا جارہا ہے جو کہ ان کی ہم پر شفقت ہے انہوں نے کہا کہ ہم محمد خان اچکزئی کو دوبارہ بلوچستان کا گورنر دیکھنا چاہتے ہیں ان کے خاندان کی پاکستان اور صوبے کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ان کے والد خان عبدالصمد خان شہید نے اس ملک اور صوبے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں جبکہ گورنر کے بھائی اور خان عبدالصمد خان شہید کے دوسرے فرزند محمود خان اچکزئی نے حال ہی میں کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسے میں ہزاروں افراد سے پاکستان کے ساتھ رہنے کا حلف لے کر اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے صوبائی مخلوط حکومت کو بھر پور کندھا دیا ہے اور وہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ان کے اقدامات سے صوبائی حکومت کو بھی تقویت مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ زہری کے اس وژن کہ بلوچستان کو خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے گورنر بلوچستان اس وژن کو اچھے انداز میں لے کر چل رہے ہیں مستقبل میں اس مثبت ورکنگ اور سوچ سے صوبہ نہ صرف ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا بلکہ یہاں کے عوام بھی معاشی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط ہونگے جو کہ یہاں کہ محب وطن لوگوں کا دیرینہ خواب ہے۔

متعلقہ عنوان :