بھارت میں پاکستان ا ور وزیر اعظم کیخلاف نفرت انگیز مہم عروج پر پہنچ گئی ،بھارت ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ ہندو کرانتی دل نے سفارتی آداب اور تہذیب کو بالائے طاق رکھ کر نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ ر وپے مقرر کر دی
جمعرات 22 ستمبر 2016 21:13
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) بھارت میں پاکستان ا ور وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نفرت انگیز مہم عروج پر پہنچ گئی۔ بھارت ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ ہندو کرانتی دل نے سفارتی آداب اور تہذیب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ ر وپے مقرر کر دی۔
(جاری ہے)
بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو راشٹریہ ہندو کرانتی دل نے کارکنوں کو نواز شریف کو قتل پر اکسانے کی کوشش کی اور ایک ہندو انتہاء پسند لیڈر نے کہا کہ جو نواز شریف کا سر کاٹ کر لائے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام دیں گے۔
واضح رہے کہ نہ صرف مودی سرکار بلکہ بھارتی میڈیا بھی جنگی جنون کا شکار ہو کر باؤلا ہو گیا ہے۔ سفارتی آداب ‘ اخلاق اور تہذیب سب کچھ بالائے طاق رکھ کر بھارتی چینلز پاکستان کیخلاف زہر اگلنے میں ساری حد ود پار کر گیا ہے جس کی وجہ سے ہندو انتہاء پسند لیڈروں نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف اشتعال انگیز اور تشدد پر اکسانے والے بیانات جاری کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.