ملک میں کچھ ہو جائے اس کا الزام نوازشریف پر لگا دیا جاتا ہے ، اب اگر آپ لوگوں کو خبر نہیں ملی تو اس کا الزام بھی مجھ پر لگا رہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف کی انتہائی خوشگوار موڈ میں صحافیوں سے گفتگو ، سوالوں کے دلچسپ جواب

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف نے انتہائی خوشگوار موڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کچھ ہو جائے اس کا الزام نوازشریف پر لگا دیا جاتا ہے ، اب اگر آپ لوگوں کو خبر نہیں ملی تو اس کا الزام بھی مجھ پر لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف نے انتہائی خوشگوار ماحول میں نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کی۔

اس دوران ایک صحافی نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کے ساتھ ناشتہ کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے لیکن آپ نے ہمیں یہاں بلایا بھی اور پھر یہاں پر وہی پہلے والی باتیں تھیں جس پر وزیراعظم نواز شریف نے قہقہ لگایا اور کہا کہ ہر بات کا الزام مجھ پر لگایا جاتا ہے ، اب اگر آپ کو خبر نہیں ملی تو اس کا الزام بھی مجھ پر لگا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :