ہم خاموش رہتے ہیں، اﷲ کامیابی دیتا ہے، ہردفعہ الیکشن میں جیت جاتے ہیں

وزیراعظم نوازشریف کا صحافی کے سوال کا دلچسپ انداز میں جواب

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ہم خاموش رہتے ہیں اﷲ کامیابی دیتا ہے ہردفعہ الیکشن میں جیت جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہا کہ آپ الزامات کے باوجود خاموش رہتے ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا ہم خاموش رہتے ہیں اور اسی خاموشی کی وجہ سے اﷲ ہمیں کامیابی سے نوازتا ہے اور ہر دفعہ انتخابات جیت جاتے ہیں ۔ دوستوں سے جو اچھے مشورے ملے ہیں ان پر عمل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :