محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے،تنویرالرحمن

تمام مکاتب فکر تحمل برداشت اور رواداری کا عملی مظاہرہ کر کے نادیدہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملائیں، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے وہاڑی

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:48

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے وہاڑی تنویرالرحمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے تمام مکاتب فکر تحمل برداشت اور رواداری کا عملی مظاہرہ کریں اور نادیدہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملائیں یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے آفس میں تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سید آیف حسین شاہ ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید، ٹی او آر راؤ نعیم خالد،انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ڈاکٹر محمد عابد، سول ڈیفنس آفیسر محمد یونس انجم،ممبران امن کمیٹی علامہ غلام قنبر عسکری ، حافظ حبیب الرحمن ، محمد انور، قاری حیات ،میاں ساجد آصف، عباس جعفری، ماسٹر ریاض مسیح اور دیگر ممبران شریک تھے تنویر الرحمن نے کہا کہ امن معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت ہے اس لیے ہمیں اپنی نسلوں کے لیے اپنی انا کے بتوں کو توڑنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ی طرف سے جلوسوں اور مجالس کے راستوں کی مرمت اور صفائی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جبکہ ان راستوں پر لائٹس کا بھی بند وبست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ٹی ایم اے حکام مجالس اور جلوسوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ سروے کر لیں تاکہ جہاں ضروری ہو مرمت کا کام بروقت مکمل کیا جائے اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :