پشاور،قومی احتساب بیورونے سادہ لوح عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنیوالے ملزم کوگرفتارکرلیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) قومی احتساب بیورونے سادہ لوح عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنیوالے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔بدعنوانی کی روک تھام کے ادارے نیب خیبرپختونخوا نے عام لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

نیب سے جاری شدہ بیان کے مطابق گرفتار ہونے والے کفایت اﷲ نامی شخص نے تین مختلف میڈیسن کمپنیاں بنائے تھے اوراس ذریعے سے لوگوں سے سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں روپے لوٹ لئے تھے اور غائب ہوگیا تھا جسے گرفتار کیا گیا۔ملزم کوجسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :