وزیراعلی پرویزخٹک کا مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے چار خواتین کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بالاکوٹ سے سنگڑھ جانے والی مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے چار خواتین کے جاں بحق ہونے پرانتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے روزنامہ اوصاف کے رپورٹر محمد اشفاق کی والدہ کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :