تمام جماعتیں مار دھاڑ اور الزام تراشی کی سیاست سے گریز کریں‘سید ریاض حسین شاہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں مار دھاڑ اور الزام تراشی کی سیاست سے گریز کریں، اندرونی و بیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،بھارت کے پاکستان مخالف ناپاک عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں،اس وقت پاکستان کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، سیاست میں اخلاقیات کا بحران افسوسناک ہے، پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف مہم جو ئی مہنگی پڑے گی۔ پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین دفاع پاکستان کیلئے قربانیاں دیں گے۔ قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع وطن کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اختلافات بھلاکر متحد ہو جائیں۔ وطن دشمنوں کی مزاحمت کیلئے وطن دوستوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ جنگی کاروائی بھارت کیلئے تباہ کن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :