پنجاب حکومت اور عالمی بینک کے مابین زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے معاہدہ
عالمی بینک فی ایکڑ پیداوار میں اضافے ، زرعی معیشت کے استحکام اورپانی کے وسائل کے درست استعمال کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا،پنجاب حکومت اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے،زرعی معیشت مستحکم ہوگی، دیہات میں خوشحالی آئیگی:شہبازشریف عالمی بینک دنیا خصوصاً برازیل کے کامیاب ماڈل کو پنجاب کے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعارف کرانے میں معاونت فراہم کرے گا، جدید زرعی مشینری اور آلات کے استعمال کے ساتھ زرعی پیداور بڑھانے کے لئے سائنسی طریقوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا، متعلقہ ادارے آگے بڑھیں اور محنت کے ساتھ زرعی شعبے کے استحکام کے لئے چیلنج قبول کریں، وزیراعلیٰ کا معاہدے کی تقریب سے خطاب
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) پنجاب حکومت اور عالمی بینک کے مابین زراعت کی ترقی ، زرعی معیشت مستحکم کرنے اور پانی کے وسائل کے بہترین استعمال کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے-ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تھے-پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری زراعت کیپٹن (ر) محمد محمود جبکہ عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو نے معاہدے پر دستخط کئے-معاہدے کے تحت عالمی بینک صوبے میں زراعت کے فروغ ، فی ایکڑ پیداوار میں اضافے ، زرعی معیشت کو مستحکم کرنے اورپانی کے وسائل کے درست استعمال کیلئے پنجاب حکومت کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا-عالمی بینک زراعت کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے بھی تعاون کرے گا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور عالمی بینک کے درمیان ہونے والے معاہدہ خوش آئند ہے جس پر عملدرآمد سے زرعی معیشت اور دیہات کی خوشحالی کو فروغ حاصل ہو گا - انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سے طے پانے والا معاہدہ زرعی ترقی کے لئے ایک سنگ میل ہے -عالمی بینک دنیا خصوصاً برازیل کے کامیاب ماڈل کو پنجاب کے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعارف کرانے میں معاونت فراہم کرے گا-انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصا پنجاب کا زرعی شعبہ ایک زمانے میں اپنا لوہا منواتا تھالیکن اب بدقسمتی سے گزشتہ برسوں کے دوران ہمارا زرعی شعبہ انحطاط کا شکار ہے، تاہم آج عالمی بینک کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے زرعی شعبے کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی لانے کیلئے حکومتی اقدامات کو تقویت ملے گی- وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں زراعت پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے -وفاقی اور پنجاب حکومت نے کسانوں کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے پیکیج دیئے ہیں اور ان زرعی پیکیجزکے ذریعے کسانوں خصوصا چھوٹے کاشتکار کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا -اسی مقصد کے پیش نظراربوں روپے کے کسان پیکیجز دیئے گئے ہیں - انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت کو ترقی دینے اور کسانوں کو خوشحال بنانے کے لئے جدید بنیادوں پر زرعی شعبوں کو استوار کرنا ہے -جدید زرعی مشینری اور آلات کے استعمال کے ساتھ زرعی پیداور بڑھانے کے لئے سائنسی طریقوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا -انہوں نے کہا کہ کھاد اور پانی کا درست استعمال بھی زرعی شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا- انہوں نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم شراکت دار ہے اور زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے عالمی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر ، سیکرٹری اور متعلقہ ادارے آگے بڑھیں اور محنت کے ساتھ زرعی شعبے کے استحکام کے لئے چیلنج قبول کریں -معاہدے کے روڈ میپ پرعملدرآمد کیلئے وزیر اعلی شہباز شریف کی سربراہی میں مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی اور یہ کمیٹی روڈ میپ کا تعین کر کے اس پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کرے گی-کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے چھ ہفتے میں ٹائم لائن طے کر لی جائیں گی-انہوں نے کہا کہپنجاب میں زراعت کے شعبے میں بہت پوٹینشل موجود ہے اور اس پوٹیشنل کو بروئے کار لانے کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.