صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کاضلع پاکپتن کا ہنگامی دورہ

چوہنگ فیکٹری حادثہ کے تین جاں بحق مزدوروں کے ورثاء میں 27لاکھ روپے مالی امداد کی تقسیم

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے ضلع پاکپتن کا ہنگامی دورہ‘ چک 81-D میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں چوہنگ فیکٹری حادثہ کے جاں بحق تین مزدروں کے ورثا ء میں فی کس 9لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے-پانچ لاکھ روپے حکومت پنجاب کی طرف سے مالی امداد جبکہ 4لاکھ روپے فیکٹری مالک کی طرف ازالے کی رقم کے طورپرجاں بحق مزدوروں کے والدین کو دئیے گئے-رکن قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری لیبر میاں نوید علی، ڈی سی او پاکپتن عرفان احمد سندھو، ڈائریکٹر لیبر چودھری نصراﷲ کے علاوہ محکمہ لیبر کے افسران اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ کوئی بھی چیز قیمتی انسانی زندگیوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتی تاہم حکومت پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ڈیتھ گرانٹ کی فوری فراہمی کے حوالے سے بھر پور اقدامات کررہی ہے-انہوں نے کہاکہ فیکٹری حادثہ کے واقعہ میں دو سگے بھائیوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے اور وہ ان کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں-

متعلقہ عنوان :