لاہور میں ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود‘ مزید36 کیسزکی تصدیق ‘ ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) شہر میں ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود‘ مزید36 کیسزکی تصدیق کردی گئی ‘ ڈینگی کے علاوہ ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ شروع ہوچکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈینگی کے مزید چھتیس نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق ڈیفنس اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ہے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے این ایس ون ٹیسٹ کے ذریعے ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی شہر میں وسط اگست سے اب تک ڈینگی کے مجموعی طور پر تین سو اکیاسی کیسز سامنے آئے ہیں ڈینگی کے علاوہ ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ شروع ہوگیا ہے خاص طور پر شہر کے دیہی علاقوں میں ملیریا کے مرض میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے جبکہ محکمہ صحت کے پاس ملیریا کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کوئی سسٹم ہی موجود نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :