ہائیکورٹ نے6سالہ بچی کو سوتیلے بھائیوں سے لیکر ماں کے حوالے کر دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے 6سالہ بچی کو سوتیلے بھائیوں سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے فریقین کو بچی کی مستقل حوالگی کے لئے گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے بچی حوالگی کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

کاہنہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کاشوہر فوت ہو چکا ہے، میری بیٹی رمشا کو اسکے سوتیلے بھائیوں جمیل اور اصغر نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہے۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرا کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے بچی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دیاجس پر عدالت نے6سالہ رمشا کو سوتیلے بھائیوں سے لے کر ماں کے حوالے کرتے ہوئے فریقین کو بچی کی مستقل حوالگی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

متعلقہ عنوان :