ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت کرنے کو تیارہیں ہماری کوئی شرائط نہیں‘ راجہ محمد فاروق حیدر خان
کشمیر ہماری شہ رگ ہے جو دشمن کے قبضے میں ہے جب تک ہماری شہ رگ دشمن کے قبضے سے آزاد نہیں ہوتی اس وقت تک ہمارا سانس لینامشکل ہے ،ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت کرنے کو تیارہیں‘ ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر ناصر حسین ڈار کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جو دشمن کے قبضے میں ہے جب تک ہماری شہ رگ دشمن کے قبضے سے آزاد نہیں ہوتی اس وقت تک ہمارا سانس لینامشکل ہے ،ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت کرنے کو تیارہیں ہماری کوئی شرائط نہیں بھارت کوبھی اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی شرط نہیں رکھنی چاہئے ،کشمیریوں کو مضبوط پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو کشمیر اور گلگت بلتستان فرنٹ پر ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر ناصر حسین ڈار کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اطلاعات و سیاحت آزاد کشمیر مشتاق منہاس ، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاکہ کشمیریوں کو مضبوط پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا ٗ آزادی کیلئے جان ٗ مال اور عزت تین چیزیں درکار ہوتی ہیں ٗوہ کشمیری دے رہے ہیں ٗکشمیری جنگ نہیں چاہتے کیونکہ جنگیں تباہی لاتی ہیں ٗ بھارت بھی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا وہ صرف جنگی ماحول پیدا کرکے پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے ٗ اگرپھربھی جنگ مسلط کی گئی تو کشمیر اور گلگت بلتستان فرنٹ پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف بہتر طور پر عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور کشمیریوں کو بھی ان پر مکمل اعتماد ہے اور یہ یات کشمیریوں کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کبھی نہیں کر ے گا کیونکہ وہ اپنا مالی نقصان نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف سی پیک منصوبے کی ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے، بھارت صرف پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی طرف سے 13لاکھ فائرہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں جیت کے بعد ہماری تین ترجیحات ہیں پہلا کشمیر کو آزاد کرنا،گڈگورننس اور ترقی و خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے نہ کئے تو لوگ ہمیں مسترد کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سابق حکومت کی طرح 26 وزراء نہیں رکھیں گے بلکہ12 وزراء سے کام چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہم اپنی بجلی خود پیداکرناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.